نئی دہلی، 09 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیر عاصم احمد خان کو بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے آج اپنی کابینہ سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ مسٹر عمران حسین کو یہ عہدہ
دیا گیا ہے۔
مسٹر کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے یہاں پریس کانفرنس میں مسٹر خان کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپی جا رہی ہے۔